زیادہ پل اپ کاریکارڈ کسی اور ملک نے بنایاتو اسے بھی توڑدیں گئے: ساجد اکرم

زیادہ پل اپ کاریکارڈ کسی اور ملک نے بنایاتو اسے بھی توڑدیں گئے: ساجد اکرم

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں6 گھنٹے کے دوران زیادہ پل اپ لگانے کا نیا گینز ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرنے والے ساجد اکرام نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے یہ ریکارڈ توڑا تو وہ دوبارہ اسے پاکستان کے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد اکرام نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا جس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گینز ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مجھ سمیت دیگر ساتھیوں نے کئی ماہ تک جان توڑ محنت کی تاکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکیں۔

 اور مجھے خوشی ہے کہ پہلے مرحلے میں 33 گینز ریکارڈ قائم کرنے کی کاوش کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہو تاکہ مجھ سمیت دیگر نوجوانوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں ۔ ساجد اکرام نے پنجاب ےوتھ فےسٹےول کے دوران 3672پل اپس لگا کربرطانیہ کا 3288 پل اپس کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی انہوں نے یہ کاوش اپنے ایک سالہ بیٹے کے نام کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...