آل سندھ ڈس ایبل اینڈ ڈمب ٹورنامنٹ 9 مئی سے شروع ہو گا

آل سندھ ڈس ایبل اینڈ ڈمب ٹورنامنٹ 9 مئی سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سندھ رمز ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس آر ڈی سی اے) کے زیر اہتمام آل سندھ ڈس ایبل اینڈ ڈمب ٹورنامنٹ 9 مئی سے مختلف گراﺅنڈز میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں صوبہ سندھ سے 8 ٹیموں سمیت دیگر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کراچی سے باہر سے آنے والی ٹیموں کو 5، 5 ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔ ہر میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مین آف میچ ایوارڈز سے نوازہ جائے گا۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جنہیں ایونٹ شروع ہونے سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔