معراج دین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سامے سپر نے جاوید میموریل کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

معراج دین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سامے سپر نے جاوید میموریل کو 5 وکٹوں ...

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)معراج دین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سامے سپر نے جاوید میموریل کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ البلال کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اسلام پورہ جم خانہ نے البلال کلب کو 59 رنز سے ہرادیا۔ ٹاﺅن شپ گرین گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لدھیانہ جم خانہ نے ٹاﺅن شپ گرین کو 97 رنز سے ہرا دیا۔ لدھیانہ جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 385 رنز بنائے۔ ناصر جمشید نے 90، وسیم ظہور 78، رضوان احمد 56، عدنان رضا 50 اور عباس علی نے 41 رنز بنائے۔

سیف اللہ خان نے 3/41 اور محمد زاہد نے 3/72 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ٹاﺅن شپ گرین تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 288 رنز بناسکی۔ محمد زاہد 84، علی امیر 67 اور سیف اللہ خان نے 26 رنز بنائے۔ رضوان احمد نے 3/53، فیصل رشید 2/38 اور وسیم ظہور نے 2/58 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...