ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا پورا مہینہ تربیتی کیمپ لگانے کا پروگرام

ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا پورا مہینہ تربیتی کیمپ لگانے کا پروگرام

 کراچی ( آن لائن ) ورلڈ کپ کی تیاریوں اور نئے سیزن کے اسائمنٹس کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا گرم موسم میں ایک ماہ طویل تربیتی سمر کیمپ چھ مئی سے لاہور میں شروع ہوگا جو چھ جون کوختم ہوگا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی مستقبل کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمپ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ذرائع پہلے پندرہ دن کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی بقیہ دو ہفتے کوچز کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ ، تکنیک پر کام کرینگے اور فیلڈنگ کے شعبے پر بھی کام کیا جائے گا معین خان کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی جلد کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...