مارون اتاپتو سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

مارون اتاپتو سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق بلے باز اتا پتو کو قومی ٹیم کا نیا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ اتا پتوکو پال فربریس کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، فربریس نے رواں ہفتے انگلینڈ بورڈ کو جوائن کرنے کی خاطر اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ فیلڈنگ کوچ اور سابق آف سپنر ریوون کلپیج کو اتاپتو کا اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نئے عہدیداران کی تقرری سری لنکا کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سمیت جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے کی گئی ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے نئی تقرریوں کی تصدیق کر دی ہے۔اتا پتو گزشتہ تین برس سے سری لنکن ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے گراہم فورڈ کی جگہ ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے اپلائی کیا تھا اور آخری انٹرویو تک بھی پہنچے تھے تاہم سری لنکا نے پال فربریس کو کوچنگ کا عہدہ دے دیا تھا۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق اتاپتو اور کلپیج کی تقرری تھری مین کوچ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہے۔ سنتھ جے سوریا نے اپنے بیان میں کہا کہاتا پتو کئی سالوں سے بورڈ کے ساتھ منسلک ہیں اسلئے ہم نے انہیں بڑی ذمہ داری دی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ سری لنکا کی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران چار ٹیسٹ، دس ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...