مسلم جمخانہ کرکٹ کلب فیسٹول میچ: انضمام الحق الیون نے توفیق عمر الیون کو 32 رنز سے ہرا دیا

مسلم جمخانہ کرکٹ کلب فیسٹول میچ: انضمام الحق الیون نے توفیق عمر الیون کو 32 ...


لاہور( سپورٹس رپورٹر) مسلم جمخانہ کرکٹ کلب فیسٹول میچ: انضمام الحق الیون نے توفیق عمر الیون کو 32 رنز سے ہرا دیا تفصیلات کے مطابق مسلم جمخانہ کے 44ویں سالانہ فیسٹول کا ہتمام گذشتہ روز باغ جناح گراونڈ لاہور میں ہوا اس موقع پر انضمام الحق الیون نے توفیق عمر الیون کو نمائشی میچ میں 32رنز سے شکست دی انضمام الیون نے پہلے کھیل کر مقررہ 25اوورز میں 232رنز بنائے احمد شہزاد نے 54، زاہد جاوید نے 41اور عظمت بٹ نے 22رنز بنائے حبیب اللہ نے 3، میاں پرویز اور خالد بٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں توفیق عمر الیون 200رنز بنا سکی توفیق عمر 54، طاہر بٹ 37اور فائق بٹ 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

احمد شہزاد، وقاص اسلم اور سلمان غفور نے 3,3وکٹیں حاصل کیں احمد شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ سابق قائد پاکستان انضمام الحق ، ملک ذولفقار، میانں مصباح الرحمن ، غزالی بٹ ، جاوید زمان ،مقصود احمد، رفیع سوہنی، خالد اصٖغر ، محمد اکمل(سیالکوٹ)، اظہر حسین ، صبیح اظہر، مخدوم شاہ، ساجد شاہ(راولپنڈی)، سلیم رضوی(بورے والا)، شفیق کاظمی، علیم صدیقی (کراچی) ، اعجاز بٹ، ظفر حئی بٹ، مبشر نذر ، الیاس مغل، مرزا خورشید الدین کے علاوہ دیگر مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر مسلم جمخانہ کے روح رواں میاں محمد اسلم سابق آئی سی سی پینل ایمپائر نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...