ثناء بٹ کی بطور ڈائریکٹرنئی ویڈیو ’’عشق‘‘کیلئے آفرین کا انتخاب

ثناء بٹ کی بطور ڈائریکٹرنئی ویڈیو ’’عشق‘‘کیلئے آفرین کا انتخاب
 ثناء بٹ کی بطور ڈائریکٹرنئی ویڈیو ’’عشق‘‘کیلئے آفرین کا انتخاب

  



لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ ثناء بٹ کی بطور ڈائریکٹر نئی ویڈیو’’عشق‘‘ کے لئے معروف ماڈل و اداکارہ آفرین کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس ویڈیو کی ریکارڈنگ جلد ہی ہوگی جس کے بعد یہ ویڈیو پاکستانی اور بھارتی میوزک چینلز سے آن ائیر ہوگی ۔اس کے علاوہ ثنا ء بٹ کو بھارتی پنجاب میں فلم ڈائریکٹ کرنے کا کنٹریکٹ بھی مل گیا۔ اداکارہ نے جندی گڑھ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکارراج بیر اور کومل ناتھ کے گیت کی ویڈیو بھی ڈائریکٹ کی ہے راج بیر اور کومل ناتھ کے گیت کی دھن موسیقار سندیپ سینڈی نے ترتیب دیئے۔

اس گیت کی ویڈیو مکمل ہونے کے بعد چندی گڑھ کے سرسوتی سٹوڈیو میں ایک معروف فلمساز نے گیت دیکھا اورثناء بٹ کواپنی نئی پنجابی فلم کی ڈائریکشن کیلئے سائن کرلیا۔ ثناء بٹ نے بتایا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھتے ہی کامیابیاں ملنے لگی ہیں۔ جس کا کریڈٹ میں اپنے استاد عثمان پیرزادہ کودینا چاہتی ہوں جنہوں نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کوبہترکرنے اورڈائریکشن میں ہمیشہ رہنمائی کی۔ میں نے اپنے کیرئیرکا پہلا گیت شوٹ کرلیا ہے جبکہ پہلی فلم کی ڈائریکشن کیلئے جلد ہی بھارت جاؤنگی۔ کامیڈی فلم میں بھارت کے ساتھ پاکستان کے فنکاربھی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔ اس کیلئے بھارت سے فنکاروں کا انتخاب کیا جاچکا ہے جبکہ پاکستان سے فنکاروں کو سائن کرنے کیلئے میں جلد ہی آڈیشن کرونگی۔

مزید : کلچر


loading...