شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ سرمد سلطان آج دبئی روانہ ہونگے

شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ سرمد سلطان آج دبئی روانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سرمد سلطان آج دبئی روانہ ہو ں گے جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے جس میں فلم ،ٹی اور فیشن انڈسٹری کے علاوہ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات اور کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔اس بارے میں سرمد سلطان کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ باعث فخر ہے کہ میں شوکت خانم جیسے ادارے کے کسی کام آرہا ہوں، اس سے پہلے بھی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کرچکا ہوں ،انہوں نے کہا وطن واپسی پر نئی سیریل کا آغاز کروں گا۔

مزید :

کلچر -