دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال بار سلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال بار سلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کواٹر فائنل میں ...

                   بارسلونا (سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے تیسرے راو¿نڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ، ورلڈ نمبر ون سپینش سٹار رافیل نڈال نے کروشیا کے ایوان ڈوڈیگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، رافیل نڈال کی فتح کا سکور چھ تین اور چھ تین رہا ، سپینش سٹار بارسلونا میں کھیلے گئے نو ٹورنامنٹس میں سے ا?ٹھ کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔سنگز ایونٹ میں دیگر کھیلے گئے میچز میں سپین کے نیکولس المارگو نے ہم وطن حریف ورڈاسکو کو چھ تین اور چھ تین سے زیر کیا۔کروشیا کے مارین نے سپین کے ٹومی روبرڈو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی ،جاپان کے نیشی کوری بھی قازق حریف آندرے کو آو¿ٹ کلاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...