گیارہویں تین روزہ مائی کراچی نمائش جون سے شروع ہوگی‘صدر کراچی چیمبر

گیارہویں تین روزہ مائی کراچی نمائش جون سے شروع ہوگی‘صدر کراچی چیمبر

کراچی(اکنامک رپورٹر) گیارہویں تین روزہ مائی کراچی نمائش جون سے شروع ہوگی ¾ چھ ہالز میں ساڑے تین سو اسٹالز لگائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مائی کراچی نمائش کو بھر پور انداز میں منعقد کرنے کی تیاری شروع کردی۔ ایوان صنعت وتجارت کے تحت میڈیا بریفنگ کے دوران چیمبر کے صدر عبداللی زکی نے بتایا کہ تین روزہ مائی کراچی نمائش بیس جون سے شروع ہوگی جس کےلئے چھ ہالز بک کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائی کراچی نمائش کے زریعے کراچی اور باالخصوص پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کےلئے دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...