عالمی مارکیٹ میں یورپی گندم کی قیمت میں کمی ،بھارتی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں یورپی گندم کی قیمت میں کمی ،بھارتی اجناس کی قیمتوں میں ...

پیرس(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں یورپی گندم کی قیمت میں کمی جبکہ بھارتی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ یورو نیکسٹ مارکےٹ میں مئی کے لئے ملوں کے لئے درکار گندم کی فی ٹن قیمت میں 1.3 فیصد سے 2.75 یورو کمی واقع ہوئی اور اس کے سودے 214.75 یورو فی ٹن میں ہوئے۔ نومبر میںگندم کی نئی فصل کی سپلائی 3.50 یورو فی ٹن کمی کے ساتھ 203.75 یورو فی ٹن میں طے ہوئی۔

ہفتہ قبل روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے یورپی گندم کی فی ٹن قیمت ریکارڈ حد تک بڑھا دی تھی تاہم اب یورپ نے یوکرین کے لئے ڈیوٹی فری گندم کی دستیابی کی آئندہ چھ ماہ کے لئی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثناءعالمی مارکیٹ میں بھارتی گندم ‘ مکئی ‘ چینی اور سویا آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔سپاٹ مارکیٹس میں اچھی ڈیمانڈ کی وجہ سے بھارتی سویابین اور سویا آئل کی سپلائی کے سودے خوش کن رہے تاہم ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 1.2 فیصد کمی آئی۔ چینی کی مئی کے لئے سپلائی 1.29 فیصد اضافہ کے ساتھ 3,212 بھارتی روپیہ فی 100کلو گرام میں طے ہوئی جبکہ مکئی کی مئی کے لئے سپلائی 0.61 فیصد اصافے کے ساتھ 1,163 روپے فی 100کلو گرام اور گندم کی سپلائی 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 1,540 روپے فی 100کلو گرام طے ہوئی۔

مزید : کامرس


loading...