گوشواروں میں بے قاعدگیاں ، 86 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

گوشواروں میں بے قاعدگیاں ، 86 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی اےن پی)سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 86 کمپنیوں کو گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر اظہار وجود کے نوٹسز جاری کر دیئے۔سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اظہار وجوہ کے یہ نوٹس انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فروری اور مارچ کے مہینے میں جاری کئے گئے۔ کمپنیوں کے گوشواروں اور حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران کئی کمپنیوں کی فنانشل سٹیٹمنٹ میں بے ضابطگیاں پائی گئیں ، جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ کے مروجہ قوائد پورے نہ کرنے‘ سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ جاری کرنے میں تاخیر ‘ ڈائریکٹرز کے انتخابات نہ کروانے اور کمپنی کے منافع اور بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید : کامرس


loading...