زہر آلود بیج کا شت کرنے سے فصل کی نشوونما بہتر ہوگی‘زرعی ماہرین

زہر آلود بیج کا شت کرنے سے فصل کی نشوونما بہتر ہوگی‘زرعی ماہرین

سرگودھا (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت کاروں کو درج ذیل سفارشات پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپا س کے کا شت کار کھیلیوںپرکاشت کی صورت میںمنظورشدہ اقسام کاتصدیق شدہ 6سے 8کلوگرام براتراہوا بیج فی ایکڑاورڈرل سے کا شت کی صورت میں8 سے10کلوگرام براتراہوا بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ بوائی سے پہلے بیج سے بر اتارنے کیلئے گندم کا تجارتی تیزاب بحساب ایک لیٹر فی 10کلوگرام بیج استعمال کریں ۔

یہ یقین کرنے کیلئے بیج سے تمام تیزاب نکل چکا ہے ۔لٹمس پیپر استعمال کریں اگر لٹمن پیپر کارنگ سرخ نہ ہو توسمجھ لیں کہ بیج میں تیزاب باقی نہیں رہا بوائی سے پہلے پانی کی بالٹی یا ٹب میں بیج ڈال کر تیرنے والے بیج الگ کرلیں صرف نیچے بیٹھ جانے والے بیج ہی بوائی کیلئے استعمال کریں۔ بوائی سے پہلے بیج کو زہر آلود نہ کریں کا شت کا ر حضرات یہ با ت یاد رکھیں کہ بر اترے ہو ئے تیزاب سے پا ک نیچے بیٹھ جا نے وا لے اورزہر آلود بیج کا شت کرنے سے فصل کی نشوونمابہتر ہوگی اورفصل ابتداءمیں ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طورپر سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رہے گی جو پتہ مروڑ وائرس کی بیماری کا سبب بنتی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...