لہسن کی زیاد ہ پیداوار ‘جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈ ی تلف کرتے رہنا چاہیے

لہسن کی زیاد ہ پیداوار ‘جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈ ی تلف کرتے رہنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے لہسن کی بر داشت کے حوالہ سے زرعی ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی زیاد ہ پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈ ی تلف کرتے رہنا چاہیے جب فصل گھٹے پو ر ے سائز کے بنالے تو پھر گوڈ ی سے پرہیز کرنا چاہیے تا ہم جڑی بوٹیاں تلف کرنا بہت ضروری ہے ۔لہسن کی فصل کو عام طورپر اپریل میں بر د اشت کیاجاتا ہے جب پتے خشک اور بھور ے رنگ کے ہورہے ہوں تو سمجھیں کہ فصل تیارہے اورایسی صورت میں آبپاشی بند کردیں ا س کے چار پانچ دن بعد کھریوں کی مدد سے کھو د کر گھٹیوں کو نکا ل لینا چاہیے لہسن کو خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دا ر جگہ پر تین چار دن کیلئے پھیلادیں جب اوپر سے چھلکے آسانی سے علیحدہ ہونے لگیں تو گھٹیوں کو پتوں سمیت باند ھ کر خشک اور ہوا د ار جگہ پر سٹور کرلیں ا س طرح لہسن لمبے عرصے تک سٹور کیاجاتا ہے ۔

مزید :

کامرس -