کمبوڈیا میں گارمنٹس انڈسٹری کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ شروع

کمبوڈیا میں گارمنٹس انڈسٹری کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ شروع

نوم پنہہ(اے پی پی) کمبوڈیا میں گارمنٹس انڈسٹری کے 23ملازمین اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے ان ملازمینکی رہائی کیلئے بین الاقوامی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ ان 23ملزموں کو کئی ماہ سے بغیر ضمانت کے قید میں رکھا گیا ہے اور ان پر جان بوجھ کر تشدد کرنے سمیت متعدد الزامات لگائے گئے ہیں جس سے انہیں پانچ سال کیلئے جیل بھیجا جا سکتاہے جب ان 23افراد کو مقدمے کی سماعت کیلئے نوم پنھہ کی میونسپل کورٹ میں پیش کیا گیا تو عدالت کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں اور ان 23افراد کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

 انٹر نیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈرشن نے ان کارکنوں کی رہائی کیلئے دنیا بھر میں مہم شروع کر دی ہے اور ان پر الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے ان کارکنوں کو جنوری میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...