سعودی عرب: ٹھیکیداروں کے دھندے میں مندا

سعودی عرب: ٹھیکیداروں کے دھندے میں مندا
سعودی عرب: ٹھیکیداروں کے دھندے میں مندا

  


جدہ (بیورورپورٹ) سعودی عرب کی تعمیراتی ٹھیکیداروں سے متعلق قومی کمیٹی کے چیئرمین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ محض ایک سال کے عرصہ میں سعودی عرب میں رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کی تعداد میں ایک لاکھ کی ناقابل یقین کمی واقع ہوئی ہے۔ فہد الحمادی نے مکہ چیمبر آف کامرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ٹھیکیدار اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوئے اور مارکیٹ سے غائب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کی تعداد 240000 سے کم ہوکر 140000 ہوچکی ہے۔ الحمادی نے سعودی لیبر قوانین کی اس مشق کے خلاف بھی خبردار کیا کہ جس کے مطابق ورکر اپنے پاس پاسپورٹ رکھ سکتے ہیں اور ایک سپانسر کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کسی بھی دوسرے سپانسر کے پاس جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق ٹھیکیداروں کے کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...