کمال کا سورج گرہن
ٹوکیو(بیورورپورٹ)سورج گرہن تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن اب تیار ہاجائیے ایک انوکھے سورج گرہن کیلئے، اگلے ہی ہفتے سورج کو لگنے والا ہے ایک ایسا گرہن کہ جس سے سورج بدلنے والا ہے آگ کے چھلے میں۔ ماہر فلکیات کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی نوعیت کا منظر ہوگا جو کہ زمین پر کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ اگرچہ یہ منظر زمین کے کچھ محدود علاقوں میں ہی دیکھا جاسکے گا۔ ایک ماہر فلکیات نے اس انوکھے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب چاند زمین سے زیادہ ترین فاصلے پر ہو اور سورج کے سامنے آجائے تو زمین پر یہ انوکھا منظر دیکھا جاسکتا ہے جس میں سورج آگ کے چھلے کی طرح نظر آتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ گرہن کی حالت میں خصوصی آلات کے بغیر سورج کو دیکھنے کی کوشش آنکھوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔