مصنوعی جلد بھی ایجاد

مصنوعی جلد بھی ایجاد
مصنوعی جلد بھی ایجاد
کیپشن: Skin

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورونیوز) جانوروں پر تجربات کرنا سائنسدانوں کا پرانا مشغلہ رہا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق کے نتیجہ میں ایسی مصنوعی جلد بنالی گئی ہے کہ جس پر جلد کی ادویات اور میک اپ کی مصنوعات کے تجربات کئے جاسکیں گے اور نتیجتاً جانوروں کی جلد ان تجربات سے محفوظ ہوجائے گی۔ امریکی اور برطانوی سائنسدانوں کی مشترکہ کاوش سے بنائی جانے والی یہ جلد ایک سینٹی میٹر موٹی ہے اور اس میں وہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ قدرتی جلد میں ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کاخیال ہے کہ اس مصنوعی جلد پر ادویات، لوشن اور مختلف قسم کے کیمیکل کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے اور یہ جلد جانوروں کو ان تجربات کی اذیت سے نجات دلادے گی۔