خطرناک کینسر کا علاج ممکن

خطرناک کینسر کا علاج ممکن
خطرناک کینسر کا علاج ممکن

  


مانچسٹر (  بیورورپورٹ) سائنسدانوں نے ایک اہم تحقیق کے دوران یہ معلوم کرلیا ہے کہ ان کینسر زدہ خلیوں کا علاج کیسے کیا جاسکتا ہے کہ جن پر کینسر کی ادویات عام طور پر اثرانداز نہیں ہوسکتی ہیں۔ اس اہم دریافت کے بعد اب ایسی ادویات بنائی جاسکیں گی کہ جو ان کینسر زدہ خلیوں کا علاج کرسکیں گی کہ جن پر کیموتھراپی اثر انداز نہیں ہوسکتی۔ یہ اہم دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدان اس بات کی تفتیش کررہے تھے کہ بریسٹ کینسر اور کولن کینسر کی کچھ ادویات کیموتھراپی کیلئے مسائل کیوں پیدا کرتی ہیں۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دریافت کینسر کے ان مریضوں کیلئے انتہائی اہم ہے کہ جو کینسر کی شدید اور خطرناک ترین اقسام کے شکار ہوں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...