کار دھونے کی ضرورت نہیں

کار دھونے کی ضرورت نہیں
nissan

  


لندن (نیوز ڈیسک) کیا کار مالکان کی جان کار دھوے کے جھنجھٹ سے چھوٹنے والی ہے؟ کاریں بنانے والی کمپنی ”نسان“ کا دعویٰ ہے کہ عنقریب یہ ممکن ہوجائے گا کہ آپ ایسی کار کے مالک بن سکیں کہ جو اپنے مالک کو کار کی صفائی کے ناپسندیدہ کام سے نجات دلادے۔ جاپانی کارساز کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کار بنارہے ہیں کہ جو اپنی صفائی کی ذمہ دار خود ہوگی اور شاید آنے والے دنوں میں یہ گاڑی کاروں کی صفائی کرنے والے لوگوں کے کاروبار کی چھٹی کرادے گی۔ کمپنی کے انجینئر ایسے مخصوص پینٹ کی تیاری کررہے ہیں کہ جو گرد کو گاڑی کے اوپر جمنے سے پہلے ہی دور بھگا دے گا۔ کمپنی کے ایک نمائندے نے اس پینٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”نسان نوٹ“ نامی گاڑی میں اس پینٹ کا تجرباتی استعمال کیا جاچکا ہے اور مستقبل میں دیگر گاڑیوں میں بھی اسے استعمال کیا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...