نئے اساتذہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جدید طریقہ تد ریس اختیار کریں،احسان بھٹہ

نئے اساتذہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جدید طریقہ تد ریس اختیار ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سائنس اور آرٹس مضامین میں تربیت لے کر نئی نسل کی رہنمائی جدید طریقہ تدریس اختیار کرتے ہو ئے کریں تاکہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ معیاری تعلیم ہی سکولوں میں انرولمنٹ اور طلباءکی تعداد برقرار رکھنے کی بنیاد ہے ۔تعلیمی معیار کا براہ راست تعلق اساتذہ کی استعداد کار اور کارکردگی پر ہے اور اب یہ نئے آنے والے ا ساتذہ پر منحصر ہے کہ ٹریننگ سے حاصل کی گئی بہتر مہارت اور سرگرمی پر مبنی موثر طریقہ تدریس اختیار کر کے طلباءکو جدید تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی بڑھے۔یہ بات پروگرام ڈائریکٹراحسان بھٹہ نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کی جانب سے پنجاب بھرمیں نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی چار ہفتوں کی لازمی انڈکشن ٹریننگ کے آغازکے موقع پر کہی ۔ مختلف ڈسٹرکٹس میں ہو نے والی اس ٹریننگ میں نئے بھرتی ہونے والے ایلمینٹری سکول ایجوکیٹرز، سینئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرزاور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکی فزکس، کیمسٹری ، بائیولوجی ،سائنس ،ریاضی ،انگلش اور اردو مضامین کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بول چال اور تدریسی مہارت ،موثر طریقہ تدریس، انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی ،کلا س روم مینجمنٹ اور اساتذہ کی ذمہ داریوں اور سکول ایجوکیشن سے متعلق ضروری معلومات پر تربیت دی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹس اور تحصیل لیول پر ایجوکیٹرز کی تربیت کے لئے ڈی ایس ڈی کے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز کو پہلے ہی تربیتی مواد پر اورینٹیشن دی جا چکی ہے۔ تربیتی نشستوں میںنئے بھرتی ہو نے والے ا یلیمنٹری ایجو کیٹرز کی تربیتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈی ایس ڈی کی جانب سے تیار کی گئی گائیڈبک کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز کی قابل قدر رہنمائی کر نا ہے تاکہ اساتذہ مجوزہ اور درکار طریقہ تدریس ،حکمت عملیاں اور تعلیمی مہارتوں کا استعمال کر سکیں اور تدریس کو دلچسپ اور فعال بنا سکیں ۔ پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کے تربیتی پروگرام کاافتتاح متعلقہ ڈسٹرکٹس کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز نے کیا اورپروگرام ڈائر یکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ نے گوجرانوالہ ،گجرات ،جہلم،راولپنڈی ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ ،ساہیوال اور پاک پتن کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سکول ایجوکیشن میں ایک خوشگوار اضافہ ہیں ۔ اساتذہ محکمہ تعلیم کی طاقت اور قوم کے معمار ہیں اور قوم کو اچھے اساتذہ کی اشد ضرورت ہے ، وہ امید کرتے ہیں کہ اساتذہ تعیناتی کے بعد اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں گے کیونکہ کہ قوم کا مستقبل اب ان کے ہاتھو ں میں ہے انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی ایس ڈی کے افسران کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹس میں مانیٹرننگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ کوالٹی ٹریننگ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب بدلتے رحجانات کے مطابق درس و تدریس کے معیار کو بڑھا کر سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر کرنا چاہتی ہے اورڈی ایس ڈی کی جانب سے دی جارہی اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کی استعداد کاربڑھا نا ہے تاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور پرائمری ایجوکیشن میں خاص طور پر سکولوں کی کار کردگی بہتر ہو سکے تاکہ اساتذہ قوم کی تعمیر مضبوط بنیادوں پر کر سکیں ۔چار ہفتوں پر مشتمل لازمی انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب میںپروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ ،متعلقہ ڈسٹرکٹس کے ڈی سی اوز ،ریجنل پروگرام مینجرزاور ای ڈی اوصاحبان شرکت کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...