پو سٹ گریجویٹ ویمن کا لج طالبات کو معیا ری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، تسنیم ا ختر

پو سٹ گریجویٹ ویمن کا لج طالبات کو معیا ری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( دیبا مرزا سے) گو رنمنٹ پو سٹ گریجویٹ کا لج فار ویمن سمن آباد میں طالبات کو معیا ری اور اعلی تعلیم حا صل کر نے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا تیں ہیں ۔ ادارہ میں اس وقت چھ ہزار سے زاید طا لبا ت زیر تعلیم ہیں ، کا لج میں ما رننگ اور ایو ننگ کلاسز جاری ہیں ، ایو ننگ کلاسز میں بھی سات سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ کالج میں طالبات کے لئے معیاری کنٹین ، ڈسپنسری ، اور خو بصورت آڈیٹوریم ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار پرنسپل تسنیم ا ختر نے گزشتہ روز روزنا مہ پا کستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کو شش ہو تی ہے کہ طالبات کو بہترین تعلیمی ما حو ل فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہم طالبا ت پر تھوڑی سختی نہ کر یں تو ہمارے نظم وضبط میں خرا بی پیدا ہو تی ہے کیو نکہ ہم طالبات کو مار پیٹ تو نہیں کر سکتے لیکن جر مانہ صرف اس لئے کر تے ہیں کہ وہ اس ڈر سے دوبا رہ یہ کام نہ کر یں انہوں نے کہا کہ میں یہ ما نتی ہو ں کہ ٹڑانسپو رٹ کا مسلہ ہما رے لئے بہت اہم ہے اور حکو مت کو با رہا اس حوالے سے درخواست ارسا ل کر چکے ہیں ماسٹر ڈگری کلاسز کے لئے پی۔ ایچ ۔ ڈی اساتذہ نہ ہو نے کے حوالے سے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت پی ۔ایچ۔ ڈی اساتذہ کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ ہما رے کالج میں تیرہ سے ذاید MA,MS کورسز کروائے جا تے ہیں لیکن ان کی ریسرچ کے حوالے سے ہما رے پا س PHD اساتذہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گو رنمنٹ پو سٹ گریجویٹ کا لج فار ویمن سمن آباد خواتین کے لئے تعلیم حا صل کر نے کا بہترین ادارہ ہے جو کہ تاریخی اہمیت کا حا مل ہے اب تک ہزاروں طالبات اس ادارہ سے تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبہ ہا ئے زند گی میں اہم پو سٹوں پر کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کو شش ہے کہ در پیش چند مسائل کو حل کر لیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کالج میں ویسے تو تمام سہو لیات میسر ہیں لیکن ٹررا نسپورٹ کا بہت مسئلہ ہے اور کا لج کی طر ف سے مختلف مد میں جر مانہ عائد کئے جا نے کے الزا ما ت غلط ہیں ،اور کالج میں مو با ئل لا نے ہر پا بندی اس لئے عا ئد کی گئی ہے کہ طا لبا ت والدین سے رابطہ کی آڑ میں سارا سارا دن مو با ئل استعمال کر تیں ہیںا ور کہتیں ہیں کہ ہمیں کالج میں مو بائل لا نے پر پا بندی ختم کی جا نی چا ہی ہے جس کی و جہ سے ہما را اپنے والدین سے را بطہ نہیں ہو سکتا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے حواے سے انہوں نے کہا کہ چھ ہزار طالبا ت کے لئے کا لج کی طر ف سے صرف دو بسیں میسر ہیں جن کو پو رے لاہور میں مختلف رو ٹس پر بھیجا جا تا ہے ، بسوں میں طا لبات کی تعداد ذیا دہ ہو نے کی وجہ سے اکثر طالبات بس میں سوار ہو نے سے رہہ جا تی ہیں اور ان کو کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کر نی پڑتی ہے ۔ جس سے ان کا وقت اور پیسہ دونوں کا ضیا ع ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ کالج میں ویسے تو تمام سہو لیات میسر ہیں لیکن ٹررا نسپورٹ کا بہت مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکو مت تھوڑی سی تو جہ اس جا نب کر ے تو یہ مسلئہ بھی حل کیا جا سکتا ہے ۔۔۔