سنٹرل ماڈل سکول کے 35طلباءمیں ٹریننگ مکمل کرنے پر سکاﺅٹس یونیفارمز تقسیم

سنٹرل ماڈل سکول کے 35طلباءمیں ٹریننگ مکمل کرنے پر سکاﺅٹس یونیفارمز تقسیم

لاہور(پ ر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے ٹریفک سکاﺅٹ کی 1ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 160طلباءمیں سے گورنمنٹ سنٹرول ماڈل سکول کے 35طلباءکو ٹریفک سکاﺅٹس یونیفارمز تقسیم کیے اور ٹریفک سکاﺅٹس آج سے ہی اپنے سکول کے باہر ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کریں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر رہ سکے۔ ٹریفک سکاﺅٹس میں تقسیم کی جانی والی یونیفارمز اٹلس ہنڈا کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ شہر کے مختلف سکولز کے 160طلباءکو ٹریفک سکاﺅٹس کی 01ماہ کی ٹریننگ مکمل کروائی گئی ہے جن میں سے گورنمنٹ سنٹر ماڈل سکول کے 35طلباءکو ٹریفک سکاﺅٹس کی یونیفارمز تقسیم کردی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس کورس کا مقصد طلباءمیں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں چھٹی کے وقت بڑھنے والے ٹریفک کے بہاﺅ کو بھی کنٹرول کرنا ہے اور ٹریفک کی روانی میں درپیش مسائل کو دور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکاﺅٹس سکول کی چھٹی کے وقت ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...