ہم نصابی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ میں کیش ایوارڈ تقسیم

ہم نصابی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ میں کیش ایوارڈ تقسیم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ملک بھر میں مختلف ہم نصابی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کرنے والے طلباءو طالبات میں کیش ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز شاہد محمود گل، ڈپٹی ایڈوائزر زبیر احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...