پنجاب یونیورسٹی کے 9 جونئیر کلرک،3 کے پی او ریگولر کر دئیے گئے

پنجاب یونیورسٹی کے 9 جونئیر کلرک،3 کے پی او ریگولر کر دئیے گئے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کے احکامات پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے اور متعلقہ ٹیسٹ پاس کرنے پر 9 جونئیر کلرک اور 3 کے پی او ریگولر کر دئیے گئے۔ اس سلسلے میں ملازمین میں آفس آرڈرز کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر مجاہد کامران نے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کئے۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد امین اطہر، ایڈیشنل رجسٹرار ٹو ملک محمد ظہیر اور ڈپٹی رجسٹرار محمد امین خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مزید محنت کرنے اور ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...