صوبے بھر میں گندم کی خریداری کےلئے 376 خریداری مراکز قائم کئے گئے، راشدہ یعقوب

صوبے بھر میں گندم کی خریداری کےلئے 376 خریداری مراکز قائم کئے گئے، راشدہ یعقوب

لاہور(سپیشل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لئے 376 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں او ران مراکز میں کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے-کسانوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے بھی موثر نظام وضع کیا گیاہے-خریداری مراکز پر کسی بھی قسم کی رشوت یا بدعنوانی کی شکایت پر ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی-وزیراعلیٰ شہبا شریف اس سلسلہ میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزیر خوراک مختلف شہروں میں گندم خریداری مراکز کے دورے کر کے ذاتی طو ر پر انتظامات کا جائزہ لیں او راگر کہیں انتظامات میں خامی ہو تو اسے دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں - گندم خریداری مہم میں باردانہ کی خریداری اورتقسیم سے لے کر تمام عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے-

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...