پاکستان بار کی کال پر کوئٹہ میں وکلاءپر تشدد کے خلاف لاہور بار کاعدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

پاکستان بار کی کال پر کوئٹہ میں وکلاءپر تشدد کے خلاف لاہور بار کاعدالتوں کا ...

لاہور(نامہ نگار)پاکستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے وکلاءپر کئے جانے والے تشدد کے خلاف گزشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ہڑتال کے باعث ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت تقریبا18 ہزار سے زائدزیر سماعت مقدمات و دعویٰ جات التوا کا شکار ہوئے جبکہ سینکڑوںسائلین کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور بار ایسوسی ایش کے صدرچودھری محمد اشتیاق اور سینئر ایڈوکیٹ مشفق احمد خان ،سابق سیکرٹری لاہور بار کامران بشیر مغل ،مدثر چودھری نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وکلاءاپنے بھائیوں پر پولیس گردی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ورنہ وکلاءراست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...