5تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخوائیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر سی سی پی او لاہور کے اکاﺅنٹنٹ کو 5تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخوائیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ موچی گیٹ ، ساندہ، گلشن اقبال، مانگامندی اور کاہنہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ایس ایچ اوز فاضل عدالت میں زیر سماعت قتل کے متعدد مقدمات میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے اور نہی مذکورہ کیسوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کررہے تھے جس پرگزشتہ روز فاضل جج نے کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور کے اکاﺅٹنٹ کومذکورہ ایس ایچ اوز کی تنخواہ عدالتی حکم تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔