ڈی ای ایم رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت آج ہو گی

ڈی ای ایم رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت آج ہو گی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ مینجمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی لاہور کرنل (ر) عالم خان کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔فاضل عدالت نے پچھلی تاریخ پیشی پر تھانہ ہربنس پورہ سے جواب طلب کررکھا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ درخواست کی سماعت سے ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے معذرت کرلی تھی ۔فاضل عدالت میں ملک زاہد نے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اورارشاد گجر کی وساطت سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ ہربنس پورہ کے قریب اسکا ساڑھے 3مرلے کا پلاٹ ہے جہاں تعمیراتی کام کرنے سے سائل کو مذکورہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے منع کردیا جس پر سائل نے عدالت سے 18مارچ کو حکم امتناہی حاصل کیا اور پلاٹ کی چاردیواری شروع کردی تھی ۔28مارچ کو سائل کا کزن خرم طفیل پلاٹ پر موجود تھا کہ مذکورہ ڈائریکٹر کی ایماءپر شبیر اورلیاقت وغیرہ نے وہاں پر مزدوروں کو ذدوکوب کیا ، جان سے مارنے کے دھمکیاں دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...