حبس بے جا کی درخواست ، بیوی شوہر سے بازیاب، ماں کے ساتھ جانے کی اجازت
لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو شوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔فاضل عدالت میں صفیہ بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اسکا داماد عمران اسکی بیٹی نورین کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتاہے اور اسے گھر میں بھی زبردتی محبوس کر کے رکھا ہوا ہے عدالت سے استدعا ہے داماد کی تحویل سے بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔ جس پر عدالت نے لڑکی درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔