پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ لاہور کا اجلاس

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ لاہور کا اجلاس

لاہور ( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ لاہور کا اہم اجلاس پنجاب ہاﺅس ہربنس پورہ میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت چیف آرگنائز پنجاب چوہدری محمد الیاس گجر نے کی۔ اجلاس میں لاہور کی 9ٹاﺅنوں کے عہدداران اور پارٹی کارکنان نے بھاری اکثریت میں شرکت کی۔ آل پاکستان مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا کہ آئندہ چند روز میں پارٹی قائد سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر السلام کے علاوہ پاک فوج کے حاضر سروس اور تمام ریٹارڈ جرنیلوں اور جوانوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کو بدنام کرنے کے خلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار پاک فوج زندہ باد کے نام پر جلسے اور ریلیاں نکالی جائینگی ۔چوہدری محمد الیاس گجر نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ میرا جینا اورمرنا پرویز مشرف پاک فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ ہے جنہوں نے وطن پاک کی حفاظت کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا۔ اگر موجودہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نشان عبرت بن جائینگے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...