ملکی معیشت کے استحقام کے لئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ضروری ہے
لاہور(پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے دفتر میں تاجر برادری کی میٹنگ زیر صدارت خالد پرویز صدر آل پاکستان تاجران ہوئی جس میں عبرازق بیر سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران، مجاہد مقصود بٹ تاجر رہنما طیب رشید میر جنرل سیکرٹری لاہور، مال روڈ لاہور کے چیئرمین راجا حامد ریاض ، انار کلی کے صدر خواجہ زاہد فاروق، بلال گنج کے جنرل سیکرٹری قیوم خان ، منٹگمری روڈ کے سدر اعجاز، پینوراما کے صدر زاہد میر، گلبرگ کے شیخ محمد رفیق ، دھرم پورہ سے سیٹھ آفتاب، اندرون شہر سے ملک لیاقت علی وحفاظ عبدالمالک ، مدینہ مارکیٹ شاہ عالمی سے ملک منیر اور دیگر عہدیداران اور تاجر برادری نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ کا ایجنڈا ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کے مسائل تھا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا ۔ تو تاجر برادری تباہ ہوجائے گی۔ مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی ۔ تو ملک بھر میں شٹر ڈاﺅن ہنگامے ہونگے اور تاجر برادری اپنا حق حاصل کرے ۔ خالد پرویز اور رزاق ببر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ملکی معیشت کےلئے ضروری ہے۔
۔ ہم دوسری ممالک کے برابر اسی وقت آسکتے ہیں۔ جب ان کی طرح تاجروں کو سہولیات دی جائیں اجلاس میں تاجر رہنماﺅں میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب آواز دی گئی ۔ تو رہنما اپنے ساتھ پائیں گے۔