فیس بک پر گستاخانہ مواد کی موجودگی، انبیاءکرام پر فلمیں نشر کرنے کے خلاف احتجاج

فیس بک پر گستاخانہ مواد کی موجودگی، انبیاءکرام پر فلمیں نشر کرنے کے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماءنے ملک بھر کی مساجد میں فیس بک پر گستاخانہ مواد کی موجودگی اور انبیاءکرام پر فلمیں نشر کرنے کے خلاف ملک گیر سطح پر بھرپور احتجاج کیا اور عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں جبکہ ورلڈباسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے مساجد کے باہر احتجاج کیا اور مظاہرے کیے و جلوس نکالے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت کے باہر احتجاج مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا الطاف الرحمن، حافظ حسین احمد، پروفیسر عمر حیات، قاری حنیف حقانی، حافظ یعقوب شاہ اور ترجمانِ ختم نبوت علامہ شعیب الرحمن نے کہا کہ توہین رسالت کے بڑھتے ہوئے واقعات یہودی و قادیانی ناپاک سازش ہیں جنہیں ملیا میٹ کرنا ہر مسلمان کا دینی فرض ہے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کے ذمہ داروں کا فوری تعین کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ نیز انبیاءکرام پر فلمیں نشر کرنے کے توہین رسالت اور توہین عدالت پر عدالت عالیہ از خود نوٹس لے اس ضمن میں جلد تمام دینی جماعتوں کا اجلاس طلب کر کے آئندہ کے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔