زکوٰة کی صحیح تقسیم سے غریب آدمی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ، راغب نعیمی

زکوٰة کی صحیح تقسیم سے غریب آدمی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ، راغب نعیمی

لاہور(سٹاف رپورٹر) زکوٰة کی صحیح تقسیم کاری کے عمل سے غریب آدمی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ جب زکوٰة کی تقسیم درست طرےقے سے ہوگی تو پھر زکوٰة لےنے ،دےنے اوردلوانے والوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ہمیں چاہےے کہ زکوٰة کے عمل کو شفاف بنایا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں غریب آدمی کی زندگی میں زکوٰة کی تقسم کاری سے بہتری آئے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اورنائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین سرٹیفکیٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی پروگرام کی میاں محمد نوید انجم چیئرمین زکوٰة کمیٹی لاہوراور سابق ایم پی اے نے اس موقع پر کہا کہ کسی اےسے چیئرمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جومستحق لوگوں کو زکوٰة نہیں دے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں محمد نوا ز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ وہ غریب آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو تاکہ وہ بھی خوش حالی کی زندگی بسر کر سکے میاں محمد نوید انجم نے کہا کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کا فرض بنتا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں غریب آدمی کو تلاش کر کے زکوٰة دیں تاکہ حکومتی زکوٰة فنڈ مستحق لوگوں تک پہنچ سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...