صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات سے حکمران مسائل حل کر سکتے ہیں، محمد کبیر علی

صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات سے حکمران مسائل حل کر سکتے ہیں، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صداقت اور بہادر ی کا چرچا قیامت تک ہوتا رہے گا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سچائی ،ایمان داری ،بہادری اورشجاعت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیاتھا حضر ت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات کو اپنا کر حکمران اپنے موجودہ مسائل حل کر سکتے ہیں اسلام کی حقانیت کو عام کرنے میں جو کردار حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذات کا ہے وہ کسی دوسرے کا نہیں ہوسکتا صحابہ کرام کی عظمتوں کو سمجھنے کے لےے حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے یہ بات چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف نے جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں گذشتہ رات حضرت سیدنا صدیق اکبر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی










انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان جن مسائل میں مبتلا ہے ان مسائل کے حل کے لےے ضروری ہے خلفاءراشدین کی حکومت سے فائدہ حاصل کریں










اس موقع پر تحفظ نامو س رسالت محاذ کے صدراور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ واحد صحابی ہیں جنہوں نے سب کچھ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے لےے وقف کر رکھا تھا ۔