حکومت نے مہنگائی کا سو چے بغیر ہی آلو کا ریٹ 30روپے مقرر کر دیا،ظہیر الد ین

حکومت نے مہنگائی کا سو چے بغیر ہی آلو کا ریٹ 30روپے مقرر کر دیا،ظہیر الد ین
حکومت نے مہنگائی کا سو چے بغیر ہی آلو کا ریٹ 30روپے مقرر کر دیا،ظہیر الد ین
کیپشن: pIC

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تحفظ تھوک فر وشا ں سبز منڈی با دامی با غ کے صدر ظہیر الد ین مظہر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ نے آلو کا 30 روپے کلو کا ریٹ تو طے کر دیا ہے لیکن یہ نہیں سوچا کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے۔ اگر کابل افغانستان یا دوسرے ملکوں میں سپلائی نہ کی ہوتی تو مہنگائی کبھی بھی نہ ہوتی اب گورنمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا سے آلو منگوائے جائیں اگر انڈیا کو ہی زراعت میں کامیاب کرنا ہے تو پاکستانی زمینداروں کا گلہ گھونٹ دیں برائے مہرانی پاکستانی زمینداروں کے بارے میں سوچیں کوئی بھی چیز مہنگی ہو جاتی ہے تو انڈیا سے منگوانے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتے ہیں نہ کہ یہ سوچیں کہ جو بھی چیز مہنگی ہوئی ہے اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ برائے مہربانی زمینداروں کو ریلیف دیں۔