پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نتائج کا اعلان تا حال نہ کیا جا سکا

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نتائج کا اعلان تا حال نہ کیا جا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     لاہور(ذکاءا للہ ملک)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی سیٹ خالی ہونے کے باعث متعدد آسامیوں کے تحریری امتحانات اور انٹرویو ز کے نتائج سمیت انتظامی معاملات میں تاخیر ،مقابلے کے امتحانات دینے والے نوجوانوں میں مایوسی بڑھنے لگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سپیشل ایجوکیشن،سول ڈیفنس ،محکمہ تعلیم سمیت بیشتر صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحانات اور انٹرویوز لئے جا چکے ہیں مگر نتائج کا اعلان تا حال نہیں کیا جا سکا جس کے باعث مقابلے کے امتحانات دینے والے نوجوان نسل تذبذب کا شکار ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ محکموں میں خالی آسامیوں میں بھرتی کےلئے پی پی ایس سی نے مقررہ مدت کے بعد تحریری امتحانات کا انعقاد کیا تھا،سب انسپکٹر،اورنسپیشل ایجوکیشن کی آسامیوں کے تحریری امتحانات کے بعد انٹرویوز جنوری میں لئے جا چکے ہیں مگر نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اسکے علاوہ ةیڈ ماسٹرز،ایکسائز انسپکٹرز اور سول ڈیفنس کی آسانیوں کے تحریری امتحانات کے رزلٹ بھی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ چیئرمین کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے مقابلے کے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو کمیشن کی ادائیگی بھی نہیں کی سکی ۔بروقت نتائج کا اعلان نہ ہونے کے باعث مقابلے کے امتحانت دینے والے طلباءکا کہنا ہے کہ کمیشن اس حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دے رہا جس کے باعث انکے مستقبل پر سوالیہ نشان پڑ چکا ہے۔رابطہ کرنے پر کمیشن ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کے باعث مذکورہ آسامیوں کے تحریری امتحانات اور انٹرویوز کے نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا،رواں ماہ میں نئے چیئرمین کی تقرری متوقع ہے۔