ڈیجیٹل انڈسٹری کو مزیدترقی دینے کی ضرورت ہے ،حمید ہارون

ڈیجیٹل انڈسٹری کو مزیدترقی دینے کی ضرورت ہے ،حمید ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی کے صدر حمید ہارون نے کہا ہے کہ آج ڈیجیٹل انڈسٹری کو ملک میں ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈیجیٹل نیوز پیپر وقت کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں معاشرے میں ریگنائزڈ بھی کرانا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈیجیٹل پبلشرز ایسوسی پاکستان کی سالانہ ڈنر کی تقریب میں کیا ۔جس کا مقامی ہوٹل میںاہتمام کیا گیا تھا ۔حمید ہارون نے مزید کہا کہ اس انڈسٹری سے ایسی گروتھ ہو جس میں کامیابی کے ساتھ اس کا مستقبل بھی ہو ۔انہوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ ایڈورٹائزنگ کو آج اہمیت حاصل ہے جو کمرشل بریک میں پیش کی جاتی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل پبلشرز ایسویس ایشن پاکستان کے مسائل پر کوآرڈینیشن جاری رکھا جائے گا ۔قبل ازیں صدر ڈیجیٹل پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان شہاب زبیری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ابھی تک جی ایس ٹی انٹرنیشنل پبلشرز اور مقامی پبلشرز کے سلسلے میں واضح نہیں ہے ۔پنجاب حکومت اس سلسلے میں عملدرآمد کا ارادہ رکھتی ہے اخبار اور ٹی وی چینلز کے سلسلے میں سندھ حکومت کو توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایسوسی ایشن کے ڈیجیٹل ایوارڈز کی تقریب دسمبر کے مہینے میں اسلام آباد میں ہوگی جبکہ ریجنل کانفرنس جو لاہور میں متوقع ہے نیپال ،ایران ،بنگلہ دیش اور دبئی کے مندوبیب شرکت کریں گے ۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مونس رھمن نے کہا کہ دس برسوں کے دوران اب تک 30ملین ڈیجیٹل صارفین بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ پبلشرز اور ایجنسیز کے علاوہ سوشل انفارمیشن اور آن لائن میڈیا کا کوآرڈی نیشن ”ڈی پیپ“ کے لیے ضروری ہے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی حمید ہارون کو ایسوسی ایشن کی شیلڈ پیش کی گئی۔علاوہ ازیں سابق صدر ایسوسی ایشن مسعود حامد ،موجودہ سیکرٹری مونس رحمن ،جوائنٹ سیکرٹری عمران انصاری ،عمر مجیب شامی ،سارہ سہیل ،نوید کاشف کو مہمان خصوصی حمید ہارون کے ہاتھوں شیلڈ دی گئیں ۔علاوہ ازیں سرٹیفکیٹ آف رجسٹریشن شہاب زبیری (صدر ایسوسی ایشن)کے ہاتھوں مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کو دی گئیں ۔آخر میں نائب صدر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے حمید ہارون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختصر نوٹس پر مہمان خصوصی بننا پسند کیا ۔تقریب میں اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹرتنویر ،جبار خٹک ،ایکسپریس کے اعجاز الحق ،اورینٹ کے مسعود ہاشمی ،برانڈ پارٹنرشپ کے نعمان احمد نبی ،پی این آئی کے ذیشان ،ایڈآرٹس گلزاراحمد،روزنامہ پاکستان کے مبشر میر ،نیشنل بینک کے ابن حسن ۔میڈیا اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...