لاہور ہائیکورٹ کاخاتون کو دو ہفتوں میں پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کاخاتون کو دو ہفتوں میں پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے اور معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی کو حکم دیا ہے کہ خاتون کو دو ہفتوں میں پلاٹ الاٹ کیا جائے یا ایکوائر کی گئی جگہ کے بدلے معاوضہ دیا جائے۔ عدالت نے یہ حکم خاتون عزیزہ بیگم کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے چوبرجی سکیم کی توسیع کے وقت اسکی اراضی ایکوائر کی تھی اور ابھی متبادل اراضی نہیں دی گئی اور نہ ہی معاوضہ دیا گیا ہے ، عدالتی حکم پر گزشتہ روز ڈیجی ایل ڈی اے احد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو ساڑھے 6مرلہ کے سوا تمام اراضی کا معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے جبکہ اس اراضی کا معاملہ بھی ڈی سی کی سربراہی میں بنائی گئی پرائس فکسنگ کمیٹی میں پیش کر دیا گیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ خاتون کو 2ہفتے میں پلاٹ یا معاوضہ کی رقم ادا کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -