لاہور میں شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروائی جائینگی،خواجہ احمد حسان

لاہور میں شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروائی جائینگی،خواجہ احمد ...

لاہور ( اسد اقبال )پنجا ب حکو مت کا عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اور اقدا م صو بائی دارالحکو مت میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کر نے کے لیے عالمی معیار کے مطا بق ماحول دوست شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروائی جائیں گی ۔اس مقصد کے لیے حکو مت پنجا ب نے چین کی مشہور بس ساز کمپنی سے بات ساز کر تے ہوئے ایک بس لاہور منگوانے کی گزارش کر دی ہے جو لاہورمیںتجر با تی طور پر چلا ئی جائے گی جس کے بعد شمسی توانائی سے چلنے والی بسو ں کی کوالٹی اور تجربات کی روشتی میںچائینہ سے بسیں درآ مد کے حوالے سے باقا ئدہ تحر یری معا ئدہ ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنو ں چینی وفد نے وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف سے سی ایم ہاﺅ س میں ملا قا ت کی جس میں لاہور میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے خا تمہ کے لیے کئی ایک پہلو ﺅ ں پرتبا دلہ خیا ل ہوا ۔ اس مو قع پر لا ہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان بھی مو جو د تھے ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان نے کہا کہ پنجا ب حکو مت لاہور کے باسیو ں کو آسان اور بہتر سفر ی سہو لیات کی فراہمی کے لیے کئی ایک اقدامات اٹھا رہی ہے ۔اور اس سلسلہ میں چائینیز کمپنی سے گزشتہ دنو ں وفد نے وزیراعلی پنجاب سے ملا قات کی ۔ جس میں چائینیز کمپنی کو کہا گیا کہ وہ تجر باتی طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی ایک بس بھیجے جس کو روٹ پر چلا یا جائے گا اور معلو م کیا جائے گا کہ شمسی توانائی سے چلنے والی بس کی دیگر بسو ں کی نسبت کیا افا دیت ہے ۔ اور یہ کتنا مائلیج کر ے گی اس کی کا سٹ کیابنے گی اور کیا یہ شام گئے تک چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے جس کے بعد پنجا ب حکو مت فیصلہ کر ے گی کہ آ یا لاہور میں یہ بسیں چلائی جائیں یا نہیں ۔

خواجہ احمد حسان

مزید : صفحہ آخر


loading...