این اے 110 میں الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست مسترد

این اے 110 میں الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست مسترد

لاہور (نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 110سیالکوٹ کے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے الیکشن ملتوی کی دائردرخواست مسترد کردی ہے۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی نے حلقہ این اے 110سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار عثمان ڈارنے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ آصف نے دھاندلی سے الیکشن جیتا ہے ۔درخواست گزارمیں مزید کہا گیا ہے کہ حلقے میںخواجہ آصف دھاندلی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔فاضل جج نے درخواست پر ریٹائرڈ سیشن جج کی سربراہی میں لوکل کمیشن تشکیل دے رکھا تھا۔لوکل کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ این اے 110کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا تو کوئی دھاندلی کے ثبوت ہی نہیں ملے جس پر فاضل جج نے ٹرائل کے بعد الیکشن ملتوی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مسترد

مزید : صفحہ آخر


loading...