ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن میں جزوی طورپر ابرآلود رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بیشتر بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک ہوگا اور اگلے دو سے تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں نو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -