تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے 18 ویں یوم تاسیس پر تقریب
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام پنجاب سیکرٹریٹ میں 25 اپریل کو پارٹی کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شیراز احمدچیمہ، سینئرنائب صدر یوتھ ونگ ثاقب ریاض سندھو، سیکرٹری انفارمیشن وقاص صدیق، احمد رحیم، اصغر خان، چوہدری عبیدالرحمان، یاسر ملک، عمردراز، محمد عادل، انجینئر عمیر لکی خان، سابقہ ایم پی اے راﺅ طارق محمود، نویداحمد، اشتیاق ملک ،عرفان احمد ، رانا اختر حسین ، میاں عمر، عمران حیدر، نوشیرمان، رضوان خان، عمران خان،شہزادی اورنگزیب سمیت کثیر تعداد میں یوتھ ونگ کے کارکنان نے شرکت کی۔ یوتھ ونگ کے صوبائی عہدیداران نے پارٹی کی اٹھارویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی ، پارٹی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاءکی۔ تقریب میں یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان نے ا س بات کا عہدکیا کہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریںگے۔ نوجوان نسل نے پاکستان بنانے میں اہم کردار کیا تھا آج ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا دلانے کے لئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یوتھ ونگ کے تمام کارکن تجدید عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیںگے۔ شیراز چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام کارکنان کو پارٹی کی اٹھارویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یوتھ ونگ کے کارکنان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں اور چیئرمین عمران خان کی کال پر یوتھ ونگ کے تمام کارکنان لبیک کہیںگے۔
یوم تاسیس