محکمہ ڈاک اور پی ٹی سی ایل کے مابین لاہور ڈویژن میں بلوں کی ترسیل کا تنازعہ

محکمہ ڈاک اور پی ٹی سی ایل کے مابین لاہور ڈویژن میں بلوں کی ترسیل کا تنازعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) محکمہ ڈاک اور پی ٹی سی ایل کے مابین لاہور ڈویژن میں پی ٹی سی ایل کے بلوں کی ترسیل کا تنازعہ طے پاگیا ہے جس کی روشنی میں محکمہ ڈاک لاہور ،اوکاڑہ او رساہیوال میں تقسیم کئے جانے والے بلوں کی ترسیل کے باقاعدہ ثبوت پی ٹی سی ایل کو فراہم کرے گاجس کا آغاز مئی 2014ءسے کیا جائے گا محکمہ ڈاک پی ٹی سی ایل کو روزانہ کی بنیا د پر بذریعہ ای میل رپور ٹ فراہم کر ے گا محکمہ ڈاک لاہو رمیں پی ٹی سی ایل کے 2لاکھ 44ہزا رصارفین اور اوکاڑہ میں 17ہزار 544 صارفین کو بل تقسیم کرتا ہے جبکہ محکمہ ڈا ک پی ٹی سی ایل سے 8روپے فی بل کے حساب سے وصو ل کر تا ہے تاہم گذشتہ کئی ماہ سے محکمہ ڈاک اور پی ٹی سی ایل میں تنازعہ چلا آرہا تھا کہ بلز صارفین تک نہیں پہنچ پارہے جبکہ محکمہ ڈاک کا موقف تھا کہ صارفین بلز کی رقوم جمع کر انے کی بجائے بلز نہ ملنے کا الزام محکمہ ڈاک پر عائد کر دیتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -