مسیحی قوم کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ قابل افسوس ہے، بشارت راجہ

مسیحی قوم کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ قابل افسوس ہے، بشارت راجہ

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ق) کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے مسیحی قوم کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ قابل افسوس ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الہٰی کی قیادت میں مینارٹی ونگ پنجاب کے عہدیداران اور متاثرین کلارک آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اقلیتوں کا پورا حق ہے چوہدری پرویزالہٰی دور میں اقلیتوں کیلئے انقلابی کام کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ظلم کرنے اور سہولتیں چھین لینے والوں سے حساب لیں گے،انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمرانوں کو اپنی کامیابیوں پر اتنا ہی اعتماد ہے تووہ کسی غیر جانبدار تنظیم سے سروے کرالیں،پانچ سال تک معاشرے کے تمام طبقوں کے دلوں پر راج کرنے والے چوہدری پرویزالہٰی کے حقیقی فلاحی اور عوامی منصوبوں کو عوام آج بھی یاد کر کے ان کے دور اقتدار کیلئے دعائیں کررہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...