فوج اور آئی ایس آئی کو منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے،سنی اتحاد کونسل

فوج اور آئی ایس آئی کو منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے،سنی اتحاد کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی مہم کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ”یومِ حمایت افواج پاکستان“ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں حامد میر پر حملے اور دفاعی اداروں کی کردار کشی مہم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور پاک فوج کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے مرکزی سنی رضوی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بھارت کے ساتھ ہم آواز ہونا وطن سے بے وفائی ہے۔ قومی سلامتی کے ضامن دفاعی ادارے آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ آئی ایس آئی پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ دشمن اس دفاعی لائن کو توڑنا چاہتا ہے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی کو منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ میرجعفروں اور میرصادقوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ پاکستان خوفناک سازشوں کے طوفان کی زد میں ہے۔ آزادی¿ صحافت کے نام پر پاک فوج کو بدنام کرنا ملک دشمنی ہے۔ حامد میر پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے لیکن اس حملے کی آڑ میں تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر دفاعی اداروں پر الزام تراشی درست نہیں کیونکہ سکیورٹی اداروں کی بدنامی سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پاک فوج کی کردارکشی کرنا امریکی، بھارتی اور اسرائیلی ایجنڈا ہے۔ فوج کو متنازع بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سنی اتحاد کونسل

مزید :

صفحہ آخر -