خصوصی بچوں کےلئے یکساں تعلیم کے مواقع ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

خصوصی بچوں کےلئے یکساں تعلیم کے مواقع ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی بچوں کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دائر درخوست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ حکم شہری غفور اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر جاری کیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی بچوں کو ملک میں یکساں تعلیم فراہم نہیں کی جا رہی ہے، دیہات میں معذور بچوں کی تعلیم کیلئے کوئی سرکاری تعلیمی ادارے نہیں ہیں ، صرف چند شہروں میں پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے سکولز بنا رکھے ہیں، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی بچوں کو یکساں تعلیم کے مواقع دستیاب نہیں ہیں جبکہ آئین کے تحت یکساں تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خصوصی بچوں کو یکساں تعلیم کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو حکم جاری کرے جبکہ خصوصی بچوں کیلئے دیہاتوں اور شہروں میں تعلیمی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے

مزید : صفحہ آخر


loading...