انسدادڈینگی ڈے آج منایا جائیگا، تیاریاں مکمل

انسدادڈینگی ڈے آج منایا جائیگا، تیاریاں مکمل

 لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت آج لاہور میں انسداد ڈینگی ڈے منائے گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں آج یوم ڈینگی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس میں 9ٹاؤنوں کے علاوہ واسا ‘ ایل ڈی اے محکمہ تعلیم ‘ ماحولیات ‘ لیبر و انڈسٹری کے زیر اہتمام ڈینگی واکس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ریلیوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سول سوسائٹی عام شہری اور این جی اوز شرکت کریں گی، ہر ہسپتال میں بھی ڈینگی واک ہو گی اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے گزشتہ روز نادر ہال میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف افسران جن میں میاں وحید ‘امین اکبر چوپڑا ‘ طارق زمان اور عمران احمد موجود تھے ڈی سی او نے کہا ضلعی انتظامیہ کی پوری مشینری انسدادِ ڈینگی مہم کیلئے پور ی طرح متحرک ہے اور عوام الناس میں ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کے حوالے سے شعور اجا گر کرنے کے لیے تمام تر وسائل برؤے کار لا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ آج منائے جانے والے اینٹی ڈینگی ڈے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اینٹی ڈینگی واکس کی تیاریاں مکمل کر کے شیڈول جا ری کر دیا گیا ہے ڈی سی اونے میڈیا کے نما ئندوں سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں شرکت کر کے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تا کہ عوام الناس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے شعور اُجا گر کیا جا سکے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھروں میں پڑے برتنوں اور واٹر کو لروں میں پا نی کو زیادہ دیر تک جمع نہ ہو نے دیں سکولوں،کالجوں،قبرستانوں اور کباڑخانوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تا کہ ڈینگی لاروا کی نشو نما کے لیے ساز گار ماحول فراہم نہ ہو سکے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے متعلق میڈیا نما ئندوں کو آگاہ کر تے ہوئے ڈی سی او ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور آپریشن جا ری ہے ڈی سی او نے میڈیا کو بتایا کہ عطائیت کے خلاف ایکشن جا ری ہے ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر رہی ہے اور جلد از جلد عطایت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گاانہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ گلی محلوں میں مو جود عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کر کے اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں شہر میں جگہ جگہ ریڑھیوں کی مو جو دگی کے حوالے سے ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شہر میں مو جود ریڑھیوں کو نئی طرز اور سجاوٹ کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا اور ریڑھی بازار لگانے کے لیے ٹی ایم ایز کام کر رہے ہیں ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی پوری قوم کامسئلہہے آئیں سب مل جل کر اس کے خاتمے کے لئے بھرپور انداز میں مہم چلائیں اس مہم میں میڈیا پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ڈینگی کے حوالے سے میڈیا بھی ضلعی حکومت کا ساتھ دے ڈی سی او نے بتایا کہ آج راوی ٹا ؤن انتطامیہ صبح ساڑھے 10بجے فائر بریگیڈ آفس شا ہدرہ سے شا ہدرہ موڑ تک واک کا اہتمام کر ے گی اسی طرح عزیز بھٹی ٹا ؤن صبح10بجے مغل پورہ تا لا ل پل،شا لیمار ٹا ؤن صبح 9بجے ٹاؤن آفس سے گھاس منڈی،واہگہ ٹا ؤن صبح10بجے ہائر سکینڈری سکول تا جی ٹی روڈ باٹا پور ،گلبرگ ٹا ؤن صبح ساڑھے9بجے لبرٹی چوک تا حفیظ سنٹر،اقبال ٹا ؤن صبح9بجے واپڈا ٹا ؤن گول چکر تا شوکت خانم ہسپتال،سمن آباد ٹا ؤن صبح ساڑھے9بجے وا سا ڈسپوزل سٹریٹ تا مو ن مارکیٹ گلشن راوی،نشتر ٹا ؤن صبح9بجے اکبر چوک تا عدیل پارک اور دا تا گنج بخش ٹا ؤن میں صبح ساڑھے9بجے ٹا ؤن آفس سے ٹا ؤن ہال تک آگاہی واکس نکا لی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...