چیئرمین پیمراکی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

چیئرمین پیمراکی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین پیمراکی فوری تعیناتی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمراکے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کسی بھی ادارے کا لائسنس منسوخ یا معطل نہیں کیا جاسکتاکیونکہ اس وقت پیمرا کے 12 میں سے 7 ارکان سرکار ی افسران ہیں۔درخواست میں مزید موقف اختیارکیاگیاہے کہ کراچی میں حامد میر پر حملے کی ابھی تک تفتیش نہیں ہوئی جس سے واضح ہو کہ حملہ کس نے کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حامد میر پر حملہ لینڈ اور بھتہ مافیا یا کسی بیرونی طاقت کی جانب سے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کے لیے بھی ہوسکتا ہے درخواست گزار کے مطابق پیمرا قوانین کے مطابق پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر شائع نہ کی جاسکتی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیمرا کے چیرمین کی فوری تعیناتی کی حکومت کو ہدایات جاری کی جائیں۔

پیمرا

مزید : صفحہ آخر


loading...