عوام نے خیبر پی کے حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،پی ٹی آئی پنجاب

عوام نے خیبر پی کے حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،پی ٹی آئی ...

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ سوات کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر جیتنے والے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی اور حلقے کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور سوات کی عوام نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے اور حکمران جماعت (ن) لیگ کو واضح شکست ہوئی ہے ۔ 11 مئی کے انتخابات میں موجودہ حکمرانوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلوایا ہے اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں۔ سوات کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے واضح کر دیا ہے کہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی طرح ملک بھرسے (ن)لیگ کا بھی صفایا ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...